میچ کے دوران کمنٹیٹر کی ایسی حرکت کہ نوکری سے ہی نکال دیا، تفصیلات جان کر آپ ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے

میچ کے دوران کمنٹیٹر کی ایسی حرکت کہ نوکری سے ہی نکال دیا، تفصیلات جان کر آپ ...
میچ کے دوران کمنٹیٹر کی ایسی حرکت کہ نوکری سے ہی نکال دیا، تفصیلات جان کر آپ ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) فٹ بال کے انتہائی پرجوش میچوں کے دوران کمنٹیٹر اکثر اوقات کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے بھی زیادہ پرجوش نظر آتے ہیں لیکن ایک چینی کمنٹیٹر نے تو میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے ایسا کام کردکھایا کہ جس پر یقین کرنا بہت مشکل ہے۔

جریدے ڈیلی میل کے مطابق ڈونگ لو نامی سینئر چینی کمنٹیٹر ریال میڈرڈ اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان بدھ کو کھیلے گئے میچ میں میچ پر تبصرہ کر رہے تھے۔ یہ میچ ایل ای ٹی وی پر براہ راست دکھایا جارہا تھا اور اس وقت صورتحال انتہائی حیران کن اور دلچسپ ہوگئی جب ان کمنٹیٹر صاحب کو کمنٹری کرتے کرتے اونگھ آگئی اور پھر وہ گہری نیند سو گئے ۔

مزید جانئے: شارجہ ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی جادوئی گیند نے سب کو ”گھما“ دیا، دیکھنے والا ہر شخص حیران رہ گیا

بیچارے کمنٹیٹر کو کمنٹری کے دوران نیند آجانے کے جرم میں نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ڈونگ لو کو کمنٹری کے لئے رات گئے تک جاگنا پڑا تھا اور شدید تھکاوٹ کی وجہ سے میچ کے آخری 20 منٹوں کے دوران اسے اونگھ آگئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -