پاکستان کی نفرت میں بھارت افغانستان کو وہ اہم ہتھیار دینے کیلئے تیار ہو گیا جس کی اس کے اپنے پاس بھی کمی ہے

پاکستان کی نفرت میں بھارت افغانستان کو وہ اہم ہتھیار دینے کیلئے تیار ہو گیا ...
پاکستان کی نفرت میں بھارت افغانستان کو وہ اہم ہتھیار دینے کیلئے تیار ہو گیا جس کی اس کے اپنے پاس بھی کمی ہے

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی طرف سے افغانستان میں پنجے جمانے کے لئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق اسی کوشش میں اب افغانستان کو چار عدد انتہائی مہنگے ایم آئی ۔ 25 اٹیک ہیلی کاپٹر دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے افغان نیشنل سیکیورٹی کے مشیر محمد حنیف اتمار کے دورہ دہلی کے موقع پر ہیلی کاپٹروں کی افغانستان کو منتقلی کا اعلان متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کو ہیلی کاپٹروں کی منتقلی ناصرف دونوں ممالک کے درمیان طاقتور اور مضبوط تعلقات کا سگنل ہوگا، بلکہ یہ دعوے بھی کئے جا رہے ہیں کہ یہ اقدام پاکستان کے لئے بھی ایک پیغام ہوگا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کررہا ہے کہ بھارت کی اپنی جنگی ضروریات کے لئے کافی ہیلی کاپٹر موجود نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے اتنی بڑی دریادلی کا ثبوت دیا جارہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ وزیراعظم نریندر مودی کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ بھارت خود کو مصیبت میں ڈال کر بھی ہمسایہ ممالک میں دخل اندازی کی ہرممکن کوشش کررہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -