خاتون جواء خانے میں 80کروڑ روپے جیت گئی لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ چند لمحوں میں ہی خوشیوں پر پانی پھر گیا

خاتون جواء خانے میں 80کروڑ روپے جیت گئی لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ چند لمحوں میں ...
خاتون جواء خانے میں 80کروڑ روپے جیت گئی لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ چند لمحوں میں ہی خوشیوں پر پانی پھر گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک خاتون نے کیسینو میں قسمت آزمائی اور 80لاکھ ڈالرز(تقریباً80کروڑ روپے) کی لاٹری جیت گئی مگر اسے ملے بھلا کتنے؟ صرف 80ڈالر(تقریباً8400روپے)۔خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ ایگل نامی کیسینومیں گئی جہاں اس نے سلاٹ مشین (Slot machine) میں 100ڈالر(تقریباً1ہزار روپے) کا نوٹ ڈالا اور وہ اتنی بڑی رقم جیت گئی۔ مگر کیسینو کی انتظامیہ نے یہ کہہ کر انعامی رقم دینے سے انکار کر دیا کہ مشین کی خرابی کی وجہ سے خاتون کا اتنا بڑا انعام نکلا تھا۔

مزید جانئے: سب سے زیادہ مہنگی گاڑیاں رکھنے کا ریکارڈ کس مسلمان بادشاہ کے پاس ہے؟ جواب وہ نہیں جو آپ سوچ رہے ہیں

کاسٹیلو نامی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب میرا انعام نکلا تو میں بہت خوش ہوئی، مجھے یقین نہیں آ رہا تھا۔ اس کے بعد کیسینو کا عملہ میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ یہ مشین خراب ہے۔ انہوں نے یہ کہہ کر مشین بند کر دی اور اسے وہاں سے ہٹا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے 80ڈالر ادا کر دیئے۔‘‘کاسٹیلو کا کہنا تھا کہ ’’کیسینو عملے نے میرے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔‘‘ کاسٹیلو اب کیسینو کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے لیے وکیل کی تلاش میں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -