کسی کو حق نہیں کہ بھارت کو عدم برداشت کا طعنہ دے،اداکار انوپم کھیر ، بھارتی صدر کو یادداشت پیش

کسی کو حق نہیں کہ بھارت کو عدم برداشت کا طعنہ دے،اداکار انوپم کھیر ، بھارتی ...
کسی کو حق نہیں کہ بھارت کو عدم برداشت کا طعنہ دے،اداکار انوپم کھیر ، بھارتی صدر کو یادداشت پیش

  

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بولی ووڈاداکار انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ ہم بھارت میں وحشیانہ تشدد اور ا س سے ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن اس کو بنیاد بنا کر اگر عالمی سطح پر بھارت کے تشخص کو داغ دار کرنے کی کوشش کی جائے تو یہ ہمارے لئے قابل تشویش ہے۔کسی کو ہمارے ملک کو عدم برداشت کا طعنہ دینے کا کوئی حق نہیں۔ بعد ازاں انہوں نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی کو ایک یادداشت بھی پیش کی جس پرمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوے نامور شخصیات کے دستخط ہیں۔ اس سے پہلے انوپم کھیر کی زیر قیادت بی جے پی کی ریلی میں بد تمیزی کا نیا ریکارڈ بنا دیا گیا۔اس ریلی میں بی جے پی کے کارکنوں نے ایک صحافی خاتون سے شدید بد تمیزی کی۔اس طرح بھارت میں بی جے پی کے کارکنوں کا عدم برداشت کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ خاتون صحافی راشٹریہ بھون کے باہر بی جے پی کی ریلی کی کوریج کر رہی تھی کہ کارکنوں نے اس کو روکا اور بد تمیزی کرنا شروع کر دی۔بعد ازاں اداکار انوپم کھیر نے اس حرکت پر خاتون صحافی سے معافی مانگی۔

مزید :

بین الاقوامی -