فرعون کی قبر میں خفیہ کمرے کی موجودگی کا انکشاف ، اس میں کیا چھپایا گیا ہے؟

فرعون کی قبر میں خفیہ کمرے کی موجودگی کا انکشاف ، اس میں کیا چھپایا گیا ہے؟
فرعون کی قبر میں خفیہ کمرے کی موجودگی کا انکشاف ، اس میں کیا چھپایا گیا ہے؟

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں اب تک کئی فراعین کی ممیاں دریافت ہو چکی ہیں مگر آثار قدیمہ کے ماہرین اب تک قدیم مصر کے سب سے بڑے فرعون طوطنخامن کی والدہ نفیرتتی کی ممی کی تلاش میں تھے۔ اب ماہرین کو نفیرتتی کی ممی کا ابتدائی سراغ مل گیا ہے۔ مصری وزارت آثار قدیمہ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ سائنسی بنیادوں پر تحقیق کرنے والی ٹیم نے سراغ لگایا ہے کہ طوطنخامن کے مقبرے کے خفیہ چیمبر میں ممکنہ طور پر نفیرتتی کی ممی موجود ہے۔ماہرین نے انفراریڈ تھرموگرافی کے ذریعے پورے مقبرے کی سکیننگ کرکے خفیہ کمرے میں نفیرتتی کی ممی کی نشاندہی کی ہے۔

مزید جانئے: زمین پر 8ہزار سال پرانے یہ نقوش کس مخلوق نے بنائے تھے؟ سائنسدان پریشان ہوگئے

مصر کے وزیربرائے آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ’’ ابتدائی تحقیقات میں مقبرے میں ایک ایسے حصے کا انکشاف ہوا ہے جس کا درجہ حرارت مقبرے کے دیگر حصوں سے مختلف ہے۔ یہ حصہ مقبرے کی شمالی دیوار کے پاس ہے۔ انفراریڈ سکیننگ کے دوران اس حصے کا کم درجہ حرارت ظاہر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس دیوار کے پیچھے کوئی اور خفیہ کمرہ موجود ہے اور ممکنہ طور پر اس میں نفیرتتی کی ممی موجود ہو سکتی ہے۔‘‘اس سے قبل معروف ماہر آثار قدیمہ نکولس ریویز بھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ نفیرتتی کی ممی مصر کے 18ویں فرعون طوطنخان کے مقبرے میں کسی جگہ موجود ہے۔نکولس ریویز نے انکشاف کیا تھا کہ نفیرتتی کی ممی کسی ایسے خفیہ کمرے میں موجود ہے جس کے دو دروازے ہیں مگر انہیں پلستر سے بند کرکے اوپر پینٹ کر دیا گیا تھا۔

مزید جانئے: دنیا کا وہ علاقہ جہاں مُردوں کو دفنانے کی بجائے ٹکڑے کرکے پرندوں کے آگے ڈال دیا جاتا ہے کیونکہ۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -