ہائی کورٹ :پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی کا تقرر چیلنج

ہائی کورٹ :پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی کا تقرر چیلنج
ہائی کورٹ :پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی کا تقرر چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی علی جان خان کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے 27اکتوبر کو منظور نظر افسر علی جان خان کی بطور ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو اختیارات کا ناجائز استعمال ہے، پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ایکٹ کی دفعہ 6 کے تحت صرف فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ایم ڈی کی تعیناتی کا اختیار ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم ڈی علی جان کی تقرری میں قواعدوضوابط کی بھی خلاف ورزی ہے کیونکہ تقرری کے طریقہ کار کے مطابق اخبار میں اشتہار بھی نہیں دیا گیا جبکہ علی جان خان رولز کے مطابق عہدے کے لئے 18برس کا متعلقہ تجربہ بھی نہیں رکھتے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی علی جان خان کی تعیناتی کالعدم کی جائے۔

مزید :

لاہور -