من مانی بھرتیاں ،چیئرمین شیخ زید ہسپتال کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر

من مانی بھرتیاں ،چیئرمین شیخ زید ہسپتال کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر
من مانی بھرتیاں ،چیئرمین شیخ زید ہسپتال کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے من پسند وکلاءکو بھاری تنخواہوں پر ہسپتال کے لیگل ایڈوائزر مقرر کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔درخواست میں قواعد کے برعکس من پسند شخص کی چیف سکیورٹی افسر کے عہدے پر تعیناتی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے ۔یہ درخواست شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر مزمل کی جانب سے شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میںموقف اختیارکیا گیا ہے کہ چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان نے اپنے ذاتی دو وکلاءکو غیر قانونی طور پر بھاری معاوضے پر شیخ زید ہسپتال کے لیگل ایڈوائز مقرر کردیا ہے اور من پسند شخص کرنل ریٹائر حسنات محسن کو چیف سکیورٹی افسر کے عہدے پر تعینات کیا ہے ۔ پٹیشن میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی جانب سے کی گئی بھرتیوں کو کالعدم قرار دیا جائے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -