از خود نوٹس ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو بھیج دیا

از خود نوٹس ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو ...
از خود نوٹس ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو بھیج دیا

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس کا ریکارڈ اسلام آباد بھجوا دیاہے، سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس پر ریکارڈ طلب کیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس کا تمام ریکارڈ سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر اسلام آباد بھجوا دیا۔سپریم کورٹ نے مصطفی کانجو کے بری ہونے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ طلب کیا تھا۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو بھی دس نومبر کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفی کانجو اور اس کے چار ساتھیوں کو ایک ہفتہ قبل بری کردیا تھا۔سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس لینے اور آئی جی پنجاب کو طلب کرنے پرمشتاق سکھیرا نے کیس سے متعلقہ پولیس آفیسر اور پراسیکیوشن کے نمائندے کی میٹنگ طلب کرلی ہے۔

مزید :

لاہور -