عدالت نے قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا

عدالت نے قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا
عدالت نے قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عامرشہزاد نے قتل کے ملزم ناصر عباس کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج عامرشہزاد کی عدالت میں تھانہ مانگامنڈی پولیس نے نجم الحسن کو قتل کرنے کے الزام میں تین ملزمان ناصرعباس، منیراحمد اور شریف کے خلاف چالان پیش کیا۔ عدالت میں چالان آنے پر پراسیکیوٹر نے دس گواہوں کو پیش کرایا،وکلا کی بحث کے بعد ملزم ناصر عباس پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسے سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے کیس کے دیگر دو ملزمان منیراورشریف کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ مانگا منڈی پولیس نے دو ہزار نو میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید :

لاہور -