اس آدمی کی یہ حالت کس نے اور کیوں بنائی؟ جان کر ہر مرد تھر تھر کانپنے لگا

اس آدمی کی یہ حالت کس نے اور کیوں بنائی؟ جان کر ہر مرد تھر تھر کانپنے لگا
اس آدمی کی یہ حالت کس نے اور کیوں بنائی؟ جان کر ہر مرد تھر تھر کانپنے لگا

  


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک بیوی نے دوسری خواتین سے چیٹنگ کرنے پر اپنے شوہر کو ایسی سزا دی ہے کہ جان کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس بیوی نے اپنے شوہر کو پہلے تو پھینٹی لگائی، پھر اسے اپنے زیرجامے پہنائے اور انہی میں بیڈ پر گھٹنوں کے بل بٹھا دیا اور گھٹنوں کے نیچے کانٹے دار درخت کی چھال رکھی دی جس کے کانٹوں کی وجہ سے مرد کی چیخیں نکلتی سنائی دیتی ہیں۔ اس کے بعد خاتون نے ٹوائلٹ پیپر کا ایک ٹکڑا شوہر کے ماتھے پر چپکایا اور اس پر لکھا دیا کہ ”میں دھوکہ باز ہوں۔“ خاتون ان سارے مناظر کی ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتی رہی۔ جو بعد ازاں اس نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی۔

’اسے یہاں لاﺅ اور میرے سامنے لاکر قتل کرو‘ مسلمان لڑکی کوباپ کی خواہش پر قتل کردیا گیا، ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر آپ کا بھی دل پگھل جائے گا

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے بعد خاتون اپنے شوہر کو اس حالت میں بٹھا کر اس سے تفتیش کر رہی ہوتی ہے۔ شوہر درد سے کراہتے ہوئے ہلکی آواز میں کہتا ہے ”میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں نے غلطی کی ہے۔ مجھے ”وی چیٹ“ کے ذریعے اپنی تصاویر کسی اور کو نہیں بھیجنی چاہئیں تھی۔مجھے خواتین سے چیٹنگ نہیں کرنی چاہیے تھی۔“غصے سے بپھری بیوی اس سے پوچھتی ہے کہ ”تم کس سے چیٹنگ کرتے رہے ہو؟“ جواب میں شوہر اپنا سب کچا چٹھا کھولتے ہوئے بتاتا ہے کہ ”میں کئی خواتین سے بات کرتا رہا ہوں لیکن مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔“ اس پر بیوی کہتی ہے کہ ”اپنے انہی کرتوتوں کی وجہ سے اب تم یہ سب بھگت رہے ہو۔ آئندہ دوسری خواتین سے بات کرو گے؟“ شوہر وعدہ کرتا ہے کہ آئندہ ایسا نہیں کرے گا۔ اس کے بعد وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتا ہے اور کہتا ہے کہ ”میری پیاری بیگم!اس کانٹوں والی چھال پر اب مزید مجھ سے گھٹنے نہیں رکھے جا رہے، مجھے بہت درد ہو رہا ہے۔“صارفین اس ویڈیو پر طرح طرح کے کمنٹس دے رہے ہیں۔ اکثر اس شوہر کو بزدل قرار دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”میں یہ جاننے کے لیے متجسس ہوں کہ کمرے میں وہ تیسرا شخص کون ہے جو یہ ویڈیو بنا رہا تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...