لڑکی کو متاثر کرنے کیلئے یہ آدمی چڑیا گھر میں پانڈا کے گھر میں کود گیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ ہر دیکھنے والا دنگ رہ گیا

لڑکی کو متاثر کرنے کیلئے یہ آدمی چڑیا گھر میں پانڈا کے گھر میں کود گیا، لیکن ...
لڑکی کو متاثر کرنے کیلئے یہ آدمی چڑیا گھر میں پانڈا کے گھر میں کود گیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ ہر دیکھنے والا دنگ رہ گیا

  


بیجنگ(نیوزڈیسک) لڑکیوں کو متاثر کرنے کے لئے کچھ لڑکے اس حد تک چلے جاتے ہیں کہ انہیں اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں ہوتی اور ایسا ہی کچھ اسی چینی لڑکے نے بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق یہ 20سالہ لڑکا جس کا نام نہیں بتایا گیا دو لڑکیوں کے ساتھ ’نچانگ‘ کے چڑیا گھر میں گھوم رہا تھا اوراس دوران انہیں متاثر متاثر کرنے کے لئے پانڈا کے پنجرے میں کود گیا۔27اکتوبر کو پیش آنے والے اس واقعہ کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے پانڈا اسے کچھ نہیں کہتا لیکن پھر اسے پکڑ لیتا ہے ،نوجوان اپنے آپ کو چھڑانے کی کوشش کرتا ہے جس کے دوران اسے پنجے بھی لگتے ہیں اور وہ زخمی بھی ہوجاتا ہے اور آخر میں وہ بھاگنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔چڑیا گھر کے مینیجر کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان خوش قسمت تھا جو120کلوگرام وزنی پانڈا کے ہاتھوں زندہ بچ نکلا۔اس کا کہنا ہے کہ پانڈا ایک انسان دوست جانور ہے لیکن اگر اسے تنگ کیا جائے تو یہ انسان پر حملہ کرکے اسے ہلاک بھی کرسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...