عرب ملک میں مچھیرے کو سمندر پر تیرتی ایک ایسی گندی چیز مل گئی مالا مال ہوگیا، اب ساری عمر مچھلیاں پکڑنے کی ضرورت نہ رہے گی

عرب ملک میں مچھیرے کو سمندر پر تیرتی ایک ایسی گندی چیز مل گئی مالا مال ہوگیا، ...
عرب ملک میں مچھیرے کو سمندر پر تیرتی ایک ایسی گندی چیز مل گئی مالا مال ہوگیا، اب ساری عمر مچھلیاں پکڑنے کی ضرورت نہ رہے گی

  


مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک عمانی ماہی گیر کو گزشتہ دنوں سمندر میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے ایسی چیز مل گئی کہ بیٹھے بٹھائے لاکھ پتی بن گیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق خالد السینانی نامی یہ 30سالہ ماہی گیر اپنی کشتی پر مچھلیاں پکڑنے گیا جہاں اسے بڑی تعداد میں وہیل مچھلی کا اگلا ہوا ”عنبر اسود“ (Ambergris)مل گیا جس کی مالیت 10لاکھ عمانی ریال (تقریباً 27کروڑ روپے)تھی۔ عنبر دراصل ایک ٹھوس چربی جیسا مادہ ہوتا ہے اور پرفیوم بنانے میں کام آتا ہے۔ یہ عنبر گرم پانیوں میں پایا جاتا ہے۔

مزیدپڑھیں:دبئی پولیس نے پاکستانی شہری کا پیٹ چیر پھاڑ ڈالا اور پھر اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

رپورٹ کے مطابق خالد السینانی کا کہنا تھا کہ ”اس روز میں مچھلیاں پکڑنے کے بعد واپس آ رہا تھا کہ راستے میں مجھے ہولناک بو محسوس ہوئی۔ جب میں نے ادھر ادھر دیکھا تو کچھ فاصلے پر یہ عنبر تیر رہا تھا۔ میں نے رسی کی مدد سے اسے اکٹھا کرکے کشتی میں رکھ لیا۔ گھر آ کر جب اسے تولا تو یہ 60کلوگرام تھا۔ میرا خواب سچ ہو گیا ہے۔ میں گزشتہ 20سال سے ایسے ہی کسی لمحے کے انتظار میں تھا۔“ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے تاجروں نے السینانی کو اس عنبر کا 10ہزار ریال فی کلودینے کی پیشکش کی جو اس نے مسترد کر دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں کسی بڑی پیشکش کے انتظار میں ہوں۔ میری خواہش ہے کہ مجھے اس کی قیمت 18ہزار ریال فی کلو مل جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...