دنیا کے خطرناک ترین سانپ کے زہر کا ایسا ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

دنیا کے خطرناک ترین سانپ کے زہر کا ایسا ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا کہ جان ...
دنیا کے خطرناک ترین سانپ کے زہر کا ایسا ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیاءمیں مختلف رنگوں والا، آنکھوں کو انتہائی بھلا دکھائی دینے نایاب سانپ پایا جاتا ہے جو دنیا کے زہریلے ترین سانپوں میں سے ایک ہے۔ نیلے، پیلے اور سیاہی مائل رنگوں والے اس سانپ کا زہر منٹوں میں شکار کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس سانپ کے زہر سے درد کش ادویات بنائی جا سکتی ہیں جو تکلیف رفع کرنے والی موجودہ ادویات سے کہیں زیادہ طاقتور ہوں گی۔

مزید پڑھیں:اس ماہ کی 14 تاریخ کو پاکستانیوں کو آسمان میں ایسا چاند نظر آئے گا جو پچھلے 68 برس سے نظر نہیں آیا، ابھی سے نظارے کی تیاری کرلیں

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس سانپ کا سر اور دم پیلے رنگ کے ہوتے ہیں جبکہ باقی جسم نیلا ہوتا ہے۔ اس کی لمبائی 2میٹر تک ہوتی ہے۔ یہ سانپوں کی ان چند اقسام میں سے ہے جس کا زہر پیدا کرنے والا غدود بہت بڑا ہوتا ہے۔ اس کے غدود کی لمبائی 60سینٹی میٹر تک ہوتی ہے، جو اس کے جسم کا ایک چوتھائی سے زیادہ بنتا ہے۔ آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے پروفیسر بریان فرائی کا کہنا ہے کہ ”اس سانپ کا زہر انسان میں موجود ایک مخصوص سوڈیم چینل کو نشانہ بناتا ہے جو درد کے علاج میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...