جب وہ اپنے گھر آیا تو اپنی بیوی کے ساتھ ’غیر مرد‘ کو دیکھ کر شدید غصہ میں آگیا اور پھر ہر طرف تباہی۔۔۔
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)احساس رقابت انسانوں کا خاصا ہے مگر کئی جانوروں اور پرندوں میں بھی یہ بدرجہ اتم پایا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں نیشنل جیوگرافک پر پینگوئن کی ویڈیو نشر کی گئی جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے کہ یہ پرندہ بھی احساس رقابت میں اس حد تک آگے جا سکتا ہے۔ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ”شوہر“ پینگوئن باہر سے گھر واپس لوٹتا ہے تو کیا دیکھتا ہے کہ اس کی ”بیوی“ پینگوئن کے ساتھ کوئی اور نرپینگوئن موجود ہوتا ہے۔ بس پھر کیا ہوتا ہے۔ شوہر پینگوئن اس غیر پینگوئن کو گھر میں دیکھ کر بپھر جاتا ہے اور اس پر پل پڑتا ہے۔
تھوڑی دیر لڑائی کے بعد شوہر پینگوئن اپنی بیوی کو لے کر اپنے بل نما گھروندے میں چلا جاتا ہے لیکن وہ بے شرم غیرپینگوئن باز نہیں آتا۔ وہ پیچھے چلا آتا ہے اور گھروندے میں موجود شوہر پینگوئن پر حملہ کر دیتا ہے۔ اب دونوں میں اصل جنگ شروع ہوتی ہے اور دونوں لہولہان ہو جاتے ہیں۔ بیوی پینگوئن یہ تمام منظر دیکھ رہی ہوتی ہے۔ اچھی خاصی پھینٹی کھانے کے بعد خون میں لت پت غیرپینگوئن وہاں سے بھاگ نکلتا ہے اور میاں بیوی دوبارہ اپنے گھروندے میں چلے جاتے ہیں۔