3ماہ کے دوران کا ٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 4فیصد کمی

3ماہ کے دوران کا ٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 4فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (آن لائن)رواں ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں کا ٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 4فیصد کمی ۔تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں 56کروڑ 10لاکھ ڈا لر کا 53کروڑ 15لا کھ اسکوائر میٹرکا ٹن کلاتھ ایکسپورٹ کیا گیا تھا جو رواں سال اسی عرصہ میں 4فیصد کمی کے ساتھ 53کروڑ 91لا کھ ڈالر رہ گیا اور اسکا مجمو عی حجم 46کروڑ 13لاکھ سکوائر میٹر رہا ۔کا ٹن کلاتھ کے ایسوسی ایشن کے مطا بق گز شتہ سال کپاس کی پیداوار کم رہی جس کی وجہ سے کا ٹن کلاتھ کی مجموعی پیداوار بھی کم رہی اور ایکسپورٹ کم ہو ئی رواں سال کپاس کی فصل بہت اچھی ہے کاٹن کلاتھکی پیداوار بڑھ جا ئے گی اور ملکی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہو گا ۔

مزید :

کامرس -