1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

سرگودھا(آن لائن) 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 68 ویں جبکہ 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 16 ویں قرعہ اندازی 15 نومبر بروز منگل کراچی اور راولپنڈی میں منعقد ہوگی 15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے‘ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے 3 انعامات‘ جبکہ تیسرا انعام 18 ہزار 500 روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں۔

100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ‘ دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 1 ہزار روپے کے 1199 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔#/s#

مزید : کامرس


loading...