ایشیائی ترقیاتی بینک ونڈ فارم کی تعمیر کیلئے 75ملین ڈالر کا قرضہ دیگا

ایشیائی ترقیاتی بینک ونڈ فارم کی تعمیر کیلئے 75ملین ڈالر کا قرضہ دیگا

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں سب سے بڑے ونڈ فارم کی تعمیر کیلئے ٹرائیکون بوسٹن کنسلٹنٹ کارپوریشن کو 75 ملین ڈالر کی امداد بطور قرض فراہم کرے گا جس کے تحت توانائی کے شعبہ میں نجی شعبہ کی شراکت کو فروغ دینے کے متعدد اقدامات کا آغاز ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی تنصیب کی مجموعی گنجائش کو 590.5 میگاواٹ تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ مختلف منصوبے لگا کر توانائی کی ضرویات کو پورا کیا جا سکے۔ نجی شعبہ کے ذریعے پاکستان میں پون بجلی کی تیاری میں سرمایہ کاری کا ایشیائی ترقیاتی بینک کا یہ تیسرا بڑا معاہدہ ہے ٗ منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی پاکستان کے مرکزی توانائی خریداری کے ادارے کو 20 سالہ لین دین کے خریداری معاہدے کے تحت فروخت کی جائیگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نجی شعبہ کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے ماہر سرمایہ کار محمد اعظم ہاشمی نے کہا کہ یہ ونڈ فارم پاکستان میں متبادل توانائی کے ذرائع کو بروئے کار لانے کے اقدامات اور کوئلہ اور پٹرولیم سے بجلی پیدا کرنے پر انحصار کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے کے فعال ہونے سے 3 لاکھ 50 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہم وزن دیگر گیسز کے اخراج میں کمی آئے گی اور توانائی بحران پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔اس منصوبے کے سپانسرز میں توانائی کے مقامی پروڈیوسر سفائر ٹیکسٹائل ملز اور الفلاح بینک بھی شامل ہیں جو پاکستان کا مارکیٹ حصہ کے اعتبار سے چھٹا بڑا ملک ہے۔ ٹیکسٹائل ملز کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ قابل تجدید توانائی کے وسائل توانائی شعبہ کیلئے ایک مثال ہوں گے اور پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے فروغ کا ذریعہ بھی ہوں گے اور ٹرائیکون بوسٹن ونڈ پاور منصوبہ اس جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ نے 6 نئے ونڈ پاور کے منصوبوں نے حال ہی میں کمرشل آپریشن کی تاریخ حاصل کر لی ہے۔ ان منصوبوں میں جھم پیر میں میٹرو پاور کمپنی لمیٹڈ 50 میگاواٹ، ماسٹر ونڈ انرجی لمیٹڈ 52.8 میگاواٹ، ٹپال ونڈ انرجی 30 میگاواٹ، گھارو میں تھناگا جنراسی لمیٹڈ 39.5 میگاواٹ، جھم پیر گل احمد ونڈ پاور 50 میگاواٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ اعداد و شمار ونڈ پاور کے ذریعہ ایک ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ضلع ٹھٹھہ میں قائم ونڈ کوریڈور میں 50 ہزار میگاواٹ توانائی کے منصوبے لگانے کی گنجائش ہے جو کئی برسوں تک ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کافی ہو گی۔

مزید : کامرس


loading...