ستمبر کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 71 فیصد کا نمایاں اضافہ

ستمبر کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 71 فیصد کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال2016-17 ء میں ستمبر کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 71 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال میں ستمبر2015ء کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 17.6 ملین ڈالر رہا تھا ٗ جاری مالی سال میں ستمبر2016ء کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 30 ملین ڈالر تک بڑھ گیا اس طرح ستمبر2015ء کے مقابلہ میں ستمبر2016ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 71 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...