تھرکول منصوبہ کے تحت مقامی افراد کی ترقی کیلئے جامع اقدامات

تھرکول منصوبہ کے تحت مقامی افراد کی ترقی کیلئے جامع اقدامات

کراچی (این این آئی)سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی لمیٹڈ( ایس ای سی ایم سی) تھرکول منصوبہ کے تحت تھرکے مقامی افراد کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے جامع اقدامات کرے گی۔ ایس ای سی ایم سی کے بیان کے مطابق کمپنی علاقہ میں پانی کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے اورعلاقہ میں آبی ذخائر کی تعمیرکیلئے 33.5 ملین روپے مقامی زمینداروں کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔ کمپنی نے علاقہ میں 110 ایکڑ رقبہ پر آبی ذخائرکی تعمیرکیلئے مقامی زمینداروں کو ادائیگیاں کی ہیں۔ ایس ای سی ایم سی کے سی ای او شمس الدین شیخ نے کہا کہ کمپنی سماجی و معاشی ذمہ داریوں کے تحت مقامی افراد کو روزگار فراہم کررہی ہے اورکمپنی میں کام کرنے والی مجموعی افرادی قوت میں50فیصد سے زائد مقامی افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی مقامی آبادی کی خوشحالی اور ترقی کیلئے صاف پانی کی فراہمی ، صحت کی سہولتوں کی دستیابی اور لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے

تاکہ مقامی افراد کی سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے

مزید : کامرس


loading...