سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں اضافہ کی دھمکی دیدی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے ایران کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کی صورت میں تیل کی پیداوار میں اضافہ کی دھمکی دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل پیدا اوربرآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ماہرین کے حالیہ اجلاس میں اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان اختلاف دیکھنے میں آیا ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اوپیک سے کہا گیاہے کہ اگر ایران نے تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کی تو اس صورت میں سعودی عرب تیل کی یومیہ پیداوار کو 12ملین بیرل یومیہ کی سطح پر لے جاسکتاہے ۔
جس سے قیمتوں میں خودبخود کمی آئیں گی۔اوپیک ہیڈکوارٹرز نے اس ضمن میں کسی تبصرے سے انکار کردیاہے۔
*******