محکمہ معدنیات وکان کنی پنجاب کو پونے 5ارب روپے کی آمدن متوقع

محکمہ معدنیات وکان کنی پنجاب کو پونے 5ارب روپے کی آمدن متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے پی پی )محکمہ معدنیات و کان کنی کوگزشتہ مالی سال میں لارج سکیل منرلز کی پٹہ داری ،سمال سکیل منرلز کے رائلٹی ریٹس اورسمال سکیل مائننگ کیلئے درخواست فیسوں اوررینٹ کی مد میں دو ارب 14کروڑ70لاکھ34ہزار روپے کی آمدنی ہوئی جبکہ نئی اصلاحات کی بدولت رواں مالی سال میں چار ارب79کروڑ24لاکھ93ہزار روپے کی آمدنی متوقع ہے،ڈی جی معدنیات راجہ خرم جہانگیر نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کو گزشتہ مالی سال لارج سکیل منرلز کی پٹہ داری کی مد میں ایک ارب 85کروڑ88لاکھ روپے کا مجموعی ریونیو حاصل ہوا ،رواں مالی سال میں محکمہ کو4ارب22کروڑ80لاکھ کی آمدن متوقع ہے، سمال سکیل منرلز کے رائلٹی ریٹس کی مد میں گزشتہ سال سال28کروڑ 58لاکھ34ہزار روپے کی آمدنی ہوئی،رواں مالی سال میں 53کروڑ95لاکھ97ہزار روپے کی آمدن متوقع ہے،اسی طرح سمال سکیل مائننگ کیلئے درخواست فیسوں اور رینٹ کی مد میں گذشتہ سال 24لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی جبکہ رواں سال سال 2کروڑ48لاکھ96ہزار روپے سے زائد کی آمدنی متوقع ہے،انہوں نے بتایا کہ جلد ہی صوبہ کے 26اضلاع میں مختلف معدنیات کے 142بلاکس کی کھلی اور شفاف نیلامی نئی ریزرو پرائس کے مطابق منعقد کی جائے گی جس سے محکمے کو کئی گنا زیادہ ریونیو حا صل ہو گا،صوبائی وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ لارج و سمال سکیل معدنیات کی رائلٹی اور ریونیو میں اضافے نیز پٹہ داری کے شعبہ میں اجارہ داری کے رجحان کے خاتمہ کیلئے ضروری اصلاحات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ معدنیات کی مد میں صوبائی محاصل میں اضافہ کیلئے پٹہ داری کی مدت کو 10سال سے کم کرکے 5سال کرنے کے علاوہ زیادہ سے زیادہ افراد کو آزادانہ اور شفاف مقابلہ جاتی نیلامی کے ذریعے سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے کے لئے پہلی بار معدنیات کی ریزرو پرائس متعارف متعارف کروائی جا رہی ہے،وزیر معدنیات نے کہا کہ ہماری معدنیات صوبہ پنجاب کی صنعتی و معاشی ترقی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں،پٹہ داری نظام میں اصلاحات سے اجارہ داری کا خاتمہ ، زمینی حقائق کے مطابق معدنیات کی ریزرو قیمتیں مختص کرنے سے صوبائی محاصل میں اضافہ اور اس شعبہ میں سرمایہ کاری کو بھرپور فروغ حاصل ہو گا،اجلاس میں پنجاب سے نکالی جانے والی مختلف معدنیات کی طلب اور اہمیت کی روشنی میں تخمینہ پر مبنی محفوظ پرائس، رائلٹی ریٹس، حاصل شدہ و متوقع ریونیو اورمائننگ کیلئے درخواست فیسوں اور کرایوں کی شرح میں مجوزہ ترامیم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید :

کامرس -