گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی کو اغواءکے بعد قتل کر دیا گیا ،لاش کوڑے کے ڈھیر سے برآمد

گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی کو اغواءکے بعد قتل کر دیا گیا ،لاش کوڑے کے ڈھیر ...
گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی کو اغواءکے بعد قتل کر دیا گیا ،لاش کوڑے کے ڈھیر سے برآمد

  


گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی ایمان فاطمہ کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر سات سالہ بچی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیاہے تاہم پولیس کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتاہے ۔بچی کے ورثاءکا کہناہے کہ گزشتہ شام چھ بجے ایمان فاطمہ کو گھر کے باہر سے اغواءکر لیا گیا تھا جس کے بعد اسے قتل کرکے کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا ۔پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کاآغاز کر دیا گیاہے تاہم پوسٹ مارٹ رپورٹ آنے کے بعد باقاعدہ طور پر تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا ۔

مزید : گوجرانوالہ


loading...