امن وامان کیلئے تمام محب وطن طبقات کردار اداکریں،راغب حسین نعیمی

امن وامان کیلئے تمام محب وطن طبقات کردار اداکریں،راغب حسین نعیمی

لاہور( نمائندہ خصوصی)معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ امن وامان کیلئے تمام محب وطن طبقات کردار اداکریں۔عدم برداشت کابڑھتاہواکلچر اورالزامات کے سیاست ملک وقوم کیلئے نقصان دہ ہے۔وطن عزیز میں سے دہشتگردی کے خاتمے اورامن کے قیام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں دیرپاامن کے قیام ا ورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ریاست کوسخت فیصلے کرناہونگے۔معاشرتی سکون کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ اسلام کے پیغا م امن کوسمجھنااورپھیلاناہوگا۔ اسلام اخوت و بھائی چارے ،محبت و الفت اوررواری کادین ہے۔اسلام کی حقیقی پیروکاردنیا میں امن کا پرچارکرنے میں مصروف عمل ہیں۔مدارس کاشدت پسندی کوئی تعلق نہیں ہے۔دینی جماعتیں اورناظمین مدارس اہل سنت ملکی سلامتی کے تحفظ اوردیرپا امن کے قیام کے لئے حکومت اورپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اسلام کے سربلندی اور وطن عز یز کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...