انسدادڈینگی کے حوالے سے ہزاروں سپاٹس کی چیکنگ، 84مقا مات سے ایڈ یس لارو اتلف

انسدادڈینگی کے حوالے سے ہزاروں سپاٹس کی چیکنگ، 84مقا مات سے ایڈ یس لارو اتلف

لاہور(خبرنگار) انسداد ڈینگی ا جلاس گزشتہ روز ٹا ؤن ایڈمنسٹریشن ا قبال ٹاؤن میں جوائنٹ رجسٹرار کو آ پر یٹو نثار احسن زیدی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت،ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، زراعت ،آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام متعلقہ افسران و اہلکاران کو ہدایت کرتے ہوئے جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو نثار احسن زیدی نے کہاکہ ا قبال ٹاؤن کی 19یونین کونسلوں میں17573انڈور سپاٹس اور 43858 کنٹینرز کو چیک کیا گیاجبکہ آؤٹ ڈور 1955 مقامات اور4334کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔ 84 مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں صفائی کے انتظامات کو فوقیت دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز گندے پانی کے نکاسی کے لئے تمام انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں جبکہ گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...