،قرآن مجید کی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کا فیصلہ قابل صد تحسین ہے،غلام عباس
لاہور(خبرنگار) قرآن صحیفۂ انقلاب ہے جس دور میں انسانوں نے اس کو سینے سے لگایا تو امن قائم ہوا کلام اللہ کو زمین پر نافذ کرنے کیلئے حاملین قرآن کا معاشرے میں موجود ہونا ضروری ہے وفاقی حکومت کا فیصلہ حاملین قرآن میں اضافہ کرے گا ،قرآن مجید کی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کا فیصلہ قابل صد تحسین ہے۔ اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین غلام عباس صدیقی نے وفاق حکومت کے طرف سے تعلیمی اداروں میں ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم لازم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس یہ فیصلہ نظریہ پاکستان کا آئینہ دار ہے اس فیصلے کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے قوم کو اسلام پسند قیادت مہیا کرنے میں یہ فیصلہ کلیدی کردار ادا کرے گا ،حکومت اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے فوری اقدام کرے صدر شاہد نذیرنے کہا جب سرکاری تعلیمی اداروں میں قرآن مجید کی تعلیم سے آراستہ وکر طلبہ عملی زندگی میں قدم رکھیں گے تو حقیقی اسلامی معاشرہ قائم ہوگا ،مسٹر اور ملا کا خاتمہ کرنے میں یہ اقدام اہم ثابت ہوگا ،ذکی الدین نے کہا کہ اسلامی تحریک طلبہ جرأت مندانہ فیصلے پر وفاقی حکومت کو کراج تحسین پیش کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ اعلان کے مطابق اس پر عمل بھی ہوگا۔ ترجمان محمد عدنان نے کہا کہ ملک بھر کے تولیمی ادروں میں یہ فیصلہ لاگو کیا جائے۔