ن لیگ کیباؤشیرازبشیرڈسٹرکٹ ممبریوتھ کی نشست پربلامقابلہ منتخب

ن لیگ کیباؤشیرازبشیرڈسٹرکٹ ممبریوتھ کی نشست پربلامقابلہ منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارباؤشیرازبشیرڈسٹرکٹ ممبریوتھ کی نشست پربلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورکے نومنتخب یوتھ کونسلرباؤشیرازبشیرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے مجھے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورکا یوتھ کونسلربنا کرجوذمہ داری سونپی ہے میں اسے پوری ایمانداری کیساتھ احسن طریقے سے نبھانے کی ہرممکن کوشش کروں گا ،نوازشریف کی قیادت میں قائداعظم اورعلامہ اقبال کے افکارونظریات کی روشنی میں نوجوانوں کو ملک کی تعمیروترقی کیلئے عملی کردارادا کرنے کی طرف راغب کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ لاہورشہرکی نوجوان نسل کے بنیادی مسائل حل کرتے ہوئے ان کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کروں گا ۔