بھارتی بربریت کی روک تھام کیلئے حکمران عالمی سطح پر آواز بلند کریں،پروفیسر عبدالمجید

بھارتی بربریت کی روک تھام کیلئے حکمران عالمی سطح پر آواز بلند کریں،پروفیسر ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، مرکزی رہنما پروفیسر عبدالمجید، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر و دیگر رہنماؤں کی جانب سے کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کی شدید مذمت۔ بھارتی بربریت کی روک تھام کیلئے حکمران عالمی سطح پر آواز بلند کریں۔ بھارتی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امیر جماعت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگا کر نہتے کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنانا، جنازے پر شیلنگ اور سکول نذر آتش کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا عالمی برادری سختی نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب کسی قوم کے حقوق سلب کرنے کا حق نہیں دیتا۔ بے بنیاد الزامات لگا کر مظلوم و معصوم بے گناہ کشمیریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جانا اور بعد میں جنازے پر بلااشتعال آنسو گیس کی شیلنگ انسانیت سوزی کی بدترین مثال ہیں۔ عالمی برادری سمیت حقوق انسانیت کی عالمی تنظیمیں مسلمانوں پر ہونیوالے جبر کی روک تھام کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے پاکستانی حکمرانوں و سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتقامی و دھرنا سیاست کی بجائے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے پر کام کرنے کو ترجیح دی جائے۔ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر کشمیریوں سے وعدہ خلافی کرنے سے باز رہیں۔ دریں اثناء کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہر کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں وارداتوں کے بعد جاگنے والی روایت کو ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، رینجرز اور پولیس مجرموں کے فوری کارروائی کر کے حالیہ واقعات میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرے۔ وفاق سمیت صوبے کے تمام اداروں کو ملکی امن و امان کیلئے فعال ہونا ہو گا۔ مجرم کسی بھی طبقے یا جماعت سے تعلق رکھتے ہوں، ملک کے استحکام کیلئے بلا امتیاز کارروائی ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...