موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مچھلی کی قیمتوں کو پر لگ گئے

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مچھلی کی قیمتوں کو پر لگ گئے

فیصل آباد(بیورورپورٹ)موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مچھلی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ناجائز منافع خور ، خود غرض ، مفاد پرست فش مافیا نے رہو، سنگھاڑی ، سول مچھلی سمیت دیگر اقسام کی قیمتوں میں 100سے 300 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے مگر متعلقہ انتظامی حکام کا کسی بھی طرح چیک اینڈ بیلنس اور قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونے کے باعث مچھلی فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ جونہی موسم سرماکی ۱ٓمدشروع ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی مچھلی کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مچھلی مافیا بھی شہریوں کو لوٹنے میں کسی سے پیچھے نہ رہاہے ۔عوا م نے حکومتی ارباب اقتدار سے مطالبہ کیاہے کہ وہ شہریوں کو تاجر مافیا سے نجات دلانے کیلئے مناسب اقدامات کرے تاکہ انہیں مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

fd/skr/msb 1315

مزید : کامرس


loading...