سپورٹس بورڈ پنجاب کی20کینال اراضی لینڈ ما فیا سے وا گزار کر والی گئی

سپورٹس بورڈ پنجاب کی20کینال اراضی لینڈ ما فیا سے وا گزار کر والی گئی

لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈی جی سپورٹس بورڈ کی زیر نگرانی تحصیل شالیمار منظور کالونی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی اراضی قبضہ مافیا سے واہ گزار کروانے کے لئے آپریشن،49کنال اراضی میں سے 20کنال اراضی واہ گزار کروائی جا چکی ہے باقی ماندہ اراضی قابضین سے چھڑوانے کے لئے عنقریب مزید آپریشن کئے جائیں گے ،ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ذوالفقار احمد گھمن تفصیلات کے مطابق ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی زیر نگرانی شالیمار کے علاقہ منظور کالونی میں سالہا سال سے لینڈ مافیا کے زیر قبضہ گراؤنڈواہ گزار کروا نے کے لئے آپریشن کیاگیا ہے ۔صوبے بھر میں پنجاب سپورٹس بورڈ کی 49کنال اراضی پر لوگوں نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا جس میں سے وقفے سے وقفے آپریشن کرنے 20کنال اراضی واہ گزار کروا لی گئی تھی گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاؤن عبداللہ خرم نیازی نے ڈی جی سپورٹس بورڈ کی ہدایا ت پر آپریشن کرکے مزید 9کنال اراضی قابضین سے واہ گزار کروا لی گئی ہے ،مذکورہ گراؤنڈ پر کئی سالوں سے لینڈ مافیا نے مبینہ طور پر سرکاری اہلکاروں کی مدد سے قبضہ کر رکھا تھا ،ڈی جی سپورٹس بورڈ ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی زمین پر جس نے بھی قبضہ کیا ہے اس کو وارننگ ہے کہ وہ اراضی پر قبضہ ختم کردیں ورنہ آپریشن کرکے اراضی کو وا گزار کرائیں گے اور قابضین کے خلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...