پی پی زرگروں کے چھوٹے سے ٹولے کی جماعت بن چکی ہے،سعدیہ سہیل

پی پی زرگروں کے چھوٹے سے ٹولے کی جماعت بن چکی ہے،سعدیہ سہیل

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی زرگروں کے ایک چھوٹے سے ٹولے کی جماعت بن چکی ہے جس کو بلاول توانائی بہم پہنچانے کے لئے کرپشن کے خلاف تقریریں کرتے پھر رہے ہیں حالانکہ کرپشن کے خلاف باتیں اُن کے منہ سے جچتی نہیں ہیں کیونکہ وہ خود کرپشن کی پیداوار ہیں۔ اپنے دفتر میں خواتین ونگز سے تعلق رکھنے والی خواتین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول کرپشن کی بیخ کنی کرنے کے لئے سرے محل اور سوئزرلینڈ کے کھاتوں سے متعلق اقدامات کریں۔ اسی طرح سندھ حکومت نے جو کرپشن کے ریکارڈ بنائے ہیں پارٹی سربراہ ہونے کے ناطے کرپشن کے خلاف اقدامات گھر سے شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے متعلق بات کرنے سے پہلے اپنے ابا حضور آصف علی زرداری کو ملک واپس لا کر اُن کی کرپشن کو قوم کے سامنے لائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...