پاکستان کے عوام کرپٹ عناصر کا حشر دیکھنے کی خواہش مند ہیں،قاری زوار بہادر

پاکستان کے عوام کرپٹ عناصر کا حشر دیکھنے کی خواہش مند ہیں،قاری زوار بہادر

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ اگر مسلم حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں تومسلمانان عالم اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہاپاکستان رسول اللہﷺکی مقدس امانت ہے اس کے ساتھ خیانت کرنے والے اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے پاکستان کے عوام کرپٹ عناصر کا حشر دیکھنے کی خواہش مند ہیں ہمیں اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ کرپٹ لوگ سرکاری عہدیدار ہیں ، سیاست دان ہیں ، حکومت یا اپوزیشن میں شامل ہیں ۔ جن لوگوں نے ملکی دولت کی لوٹ کھسوٹ کی ہے ان کو نشان عبرت بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت لوٹ کھسوٹ نہیں بلکہ عوامی حکمرانی کا نام ہے پاکستان کے عوام اب باشعور ہیں اور ملکی دولت لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنتا دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی ہر کوشش کا مقابلہ کریں گے کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے سیکولرزم کے لئے نہیں بلکہ رسول اللہ ﷺ کے نظام کے لئے حاصل کیا ہے ہمارے تمام مسائل کا حل نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ میں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے یہ ملک رسول اللہ ﷺکی محبت میں اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کے لئے حاصل کیا تھا اگر پوری قوم متحد ہو کر نظام مصطفےٰﷺکو اقتدار میں لائے تو ناصرف لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے گی ،بلکہ وطن عزیز کی تمام مشکلات دور ہو جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ لکھپت میں صا حبزادہ قاضی محمد فیض الرسول مرتضائی کی صدارت میں پیر طریقت حضرت علامہ محمد انور مرتضائی کے عرس کے موقع پر عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجتماع سے علامہ خلیل احمد مرتضائی، علامہ طاہر تبسم قادری ،قاری محمد یونس قادری ، قاری محمد نصیرطارق اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ آج پاکستان کے حالات اللہ اور اس کے رسول ﷺکے احکامات سے روگردانی کا نتیجہ ہے ہم نے بحیثیت قوم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ا حکامات پس پشت ڈال دیا ہے اوراسلامی تعلیمات سے دور ہو چکے ہیں اگر آج بھی ہم رسول اللہﷺ کے لائے ہوئے نظام رحمت کو وطن عزیز میں نافذ کردیں تو ہماری تمام مشکلات حل ہو جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...