عوام نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کی دھمکی دینے والوں کی سیاست کا لاک ڈاؤن کردیا ،خواجہ عمران

عوام نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کی دھمکی دینے والوں کی سیاست کا لاک ڈاؤن کردیا ...

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری ا و ررکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے کی سازش ریاست پر حملے کے مترادف تھی،ضد اور ذاتی انا کی سیاست پاکستان کے لئے نقصان دہ ہے،با شعور عوام نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کی دھمکی دینے والوں کی منفی سیاست کا لاک ڈاؤن کردیا ہے،دھرنوں سے لا تعلق رہ کر پاک چائنہ دوستی پوری دنیا کے لئے ایک مثال بن چکی ہے،سی پیک پراجیکٹ کی کامیابی کی وجہ سے سرمائی کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقعے ملیں گے، جس سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی اور روز گار ملے گا،انہوں نے کہا کہ انتشار اور ہٹ دھرمی کی سیاست نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے،دھرنوں کے شوقین عناصرنے قوم کے بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا رکھا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مسلسل ناکامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، مشکل وقت میں مشکل فیصلے کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ،ان مشکل فیصلوں کی کی بدولت ہی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ، وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کی وجہ سے ملکی سالمیت کے مخالفین اور اپوزیشن کی راتوں کی نیند یں ختم ہوچکی ، وہ جانتے ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں بھی ان کا کوئی کردار نظر نہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...