ہربنس پورہ ماڈل بازار میں گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر، خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

ہربنس پورہ ماڈل بازار میں گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر، خشک میوہ جات کی ...

لاہور(اپنے نمائندے سے )سردیوں کی آمد آمد،ہربنس پورہ ماڈل بازار میں شہریوں نے گرم کپڑوں کی خریداری کے لئے رخ کر لیا ،سبزیوں ،خشک میوا جات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ اور سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ،صوبائی دارلحکومت میں قائم دوسرے ماڈل بازاروں کے مقابلے میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات ،بازار کے داخلی اور خارجی اور راستوں میں واک تھرو گیٹس کے ساتھ سول ڈیفنس کے رضا کاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے ،موجودہ مہنگائی کے دور میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں مزید کمی کی ضرور ت ہے ،ماڈل بازار میں آئے شہریوں کی رائے معلومات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں شہریوں کی سہولت اور سستی اور معیاری اشیاء خورد ونوش کی فراہمی کے لئے ہربنس پورہ ماڈل بازار میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی مردو و خواتین نے گرم کپڑوں کی خریداری کے لئے رخ کر لیا ہے ،جرسی ،لیڈیز سویٹرز ،جیکٹس اور بند جوتوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ا س کے علاوہ سردیوں میں خشک میوا جات کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث کھجور،مونگ پھلی ،چلغوزہ کے ریٹس میں بھی دکانداروں نے معمولی اضافہ کرکے منافع کمایا ،صوبائی دارالحکومت میں قائم دوسرے ماڈل بازاروں کے مقابلے میں ہربنس پورہ ماڈل بازار میں مجموعی سبزیوں پھلوں اور اشیا خورد نوش کے معیار اور قیمتوں میں استحکام رہا ،ہربنس پورہ ماڈل بازار میں آئے خریدار سجاد علی ،کریم الحسن ،خرم دستگیر اور عذرابی بی نے کہا کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جیسے ہی گرم کپڑوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے تو دوکاندار بھی من مانے ریٹس لگا کر خوب منافع کمانے میں کسی سے پوچھے نہیں رہتے ہیں ابھی سردی ٹھیک طرح سے نہیں آئی ہے لیکن پورے لاہور میں لنڈا بازار سے لے کر تمام اتوار اور ماڈل بازاروں میں گرم کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو کر دیا گیا ہے یہی حال ہربنس پورہ ماڈل بازار کا ہے گو کہ ہربنس پورہ ماڈل بازار میں گرم کپڑوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے لیکن دوسرے بازاوں کی نسبت قیمتیں قدریں کم ہیں ،شہری صلاح الدین ،شہریار ہاشمی ،عبدالستار اور سعدیہ حلیمہ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ماڈل بازاروں کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے جس کا اندازہ ہمیں ہربنس پورہ ماڈل بازار میں آکر ہوا ہے ،سبزیوں ،پھلوں اور گھریلو استعمال کی اشیاء کی قیمتوں بیرونی سطح پر کم ہیں جس سے ہم پوری طرح مستفید ہو رہے ہیں لیکن ہمارا ایک گلہ ضرور ہے کہ سردیاں ہو یا گرمیاں ،دوکاندار موسمی تبدیلیوں کے ساتھ ہی ریٹس میں بھی ازخود تبدیلیاں کرکے لیتے ہیں یہی کچھ ہربنس پورہ ماڈل بازار میں بھی ہو رہا ہے لیکن حکومت کو ایک اور اقدام کرنا ہو گا کہ کم از کم گھریلو اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں مزید کمی کریں ،ہربنس پورہ ماڈل بازار میں سیکیورٹی کے بھی خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں ،محکمہ سول ڈیفنس اور پولیس کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجا م دے رہے ہیں ،ماڈل بازار کے داخلی اور خارجی راستوں میں واک تھرو گیٹس لگائے ہیں ماڈل بازار میں ہر آنے والے شہری کی جامع تلاشی لی جاتی ہے ۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے کہا کہ ضلعی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ،ہر بنس پورہ ماڈل بازار کی طرح لاہور میں قائم تمام ماڈل بازاروں میں بہتر سے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...