انٹرنیشنل آڈٹ فرم فرگوسن کی رپورٹ ذہن سازی کیلئے ہے، خرم نواز

انٹرنیشنل آڈٹ فرم فرگوسن کی رپورٹ ذہن سازی کیلئے ہے، خرم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکمران خاندان کے ٹیکس گوشواروں کے متعلق انٹرنیشنل آڈٹ فرم فرگوسن کی رپورٹ ذہن سازی کیلئے ہے تا کہ قوم متوقع فیصلے کو سہولت کے ساتھ ہضم کر سکے۔ غیر سرکاری آڈٹ رپورٹوں کے ذریعے سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔شریف برادرا ن جب احتساب کے دباؤ میں آتے ہیں تو وہ غیر ملکی فرمز کی رپورٹس کا سہارا لیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گوشواروں کے درست ہونے سے متعلق فرگوسن کی رپورٹ اس اعتبار سے دلچسپ ہے کہ اس میں اپوزیشن کے پراپیگنڈے کو مسترد کیا گیا ہے حالانکہ چارٹرڈ کمپنیاں ایسی زبان استعمال نہیں کرتیں ۔انہوں نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ٹیکس گوشواروں کے درست یا غلط ہونے کا فیصلہ الیکشن کمیشن اور پھر سپریم کورٹ نے کرنا ہے ،کسی’’سارا فرگوسن‘‘ کی کلین چٹ کی کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ گوشواروں کا آڈٹ کس عدالت یا قانونی فورم نے انٹرنیشنل فرم سے کروانے کا کہا یا اسکی حکمران خاندان نے ضرورت محسوس کیوں کی ؟ اگر وہ سچے ہیں تو فرگوسن سے رجوع کرنے کی بجائے سپریم کورٹ کو بیانات ریکارڈ کروائیں جس سے وہ پچھلے 7ماہ سے بھاگتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کے جنازہ پڑھے جانے سے متعلق ڈاکٹر طاہر القادری کا موقف حقائق کے قریب ترین ہے وہ جو بھی کہتے ہیں پھر کچھ عرصہ کے بعد سب کہتے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے۔