نااہل حکمران قوم کیلئے عذاب بن چکے ہیں، فرخ مون

نااہل حکمران قوم کیلئے عذاب بن چکے ہیں، فرخ مون

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ حکومت کی کرپشن کیوجہ سے پاکستان آج معاشی اوراقتصادی طورپرتباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے ،نااہل حکمران قوم کیلئے عذاب بن چکے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ 30 سال سے مسلم لیگ (ن) اقتدارکی باریاں لے رہی ہے اورآج تک لاہورشہرکوصاف پانی نہیں دے سکی اورنہ ہی آج تک گٹروں کے ڈھکن لگاسکی غریبوں کے بچے آئے روزگٹروں میں گرکرمررہے اورحکومتی درباری جعلی ترقی کی بانسریاں بجارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سستی روٹی اسکیم سے لیکرکوئی ایسا منصوبہ نہیں جس میں کمیشن کا تڑکا نہ لگایا گیا ہو(ن) لیگ نے کمیشن کا نام خدمت رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن (ن) لیگ کا انتخابی نشان اورمنشور بن چکی ہے، تحریک انصاف کرپشن ختم کرنے کی جبکہ (ن) لیگ کرپشن بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...