مینارِ پاکستان پر ہونیوالی عزت رسولؐ کانفرنس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

مینارِ پاکستان پر ہونیوالی عزت رسولؐ کانفرنس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام 12نومبر کو مینارِ پاکستان پر ہونیوالی سالانہ تاریخ ساز عزت رسولؐ کانفرنس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں کانفرنس میں ملک بھر سے عوام اہلسنت قافلوں کی شکل میں شرکت کرینگے جس سے ملک کے نامور علماء و مشائخ اہلسنت خطاب کرینگے ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق احمد ضیائی قادری اور انجمن غلامانِ مصطفےٰؐ وقادری فورم کے چیئرمین محمد شان علی قادری،پیر خواجہ سلیم عباس ودیگر علماءِ کرام نے مشائخ اہلسنت سیکرٹری ایٹ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ تاریخی عزت رسول ؐ کانفرنس تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ 295/Cکے دفاع کیلئے انتہائی سنگ میل ثابت ہوگی اور اسطرح 12نومبر کو مینارِ پاکستان کے سایے تلے ہزاروں غلامانِ مصطفےٰؐ ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کا حلف اٹھائیں گے اور تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ کو غیر موثر بنانیکی کسی بھی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں سے توہین رسالت کیس میں سزا پانے والوں کو فی الفور سزا پر عملدرآمد کرایا جائے اور توہین رسالت کے پینڈنگ پڑے سینکڑوں کیسز پر کارروائی کو آگے بڑھایا جائے اور ملعونہ آسیہ مسیح سمیت تمام گستاخوں کو پھانسی دی جائے بصورت دیگر ناموسِ رسالت ؐ پر عملدرآمد نہ کرانے کیخلاف ملک بھر میں بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے تحفظ تقدس ناموسِ رسالت ؐ تحریک چلائی جائیگی اور پھر اسطرح حالات کے ابتر ہونیکی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر ہی عائد ہوگی۔