پانامہ لیکس (ن) لیگ کا میگا کرپشن سیکنڈل ہے ،تحقیقات جلد مکمل ہونی چاہیے، میاں ایوب

پانامہ لیکس (ن) لیگ کا میگا کرپشن سیکنڈل ہے ،تحقیقات جلد مکمل ہونی چاہیے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )سابق مشیر وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس (ن) لیگ کا ایک میگا کرپشن سیکنڈل ہے اس کی تحقیقات جلد سے جلد مکمل ہونی چاہیے جو بھی اس میں ملوث ہیں آئین اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی ہونی چایئے اور اس کے بارے میں قوم کو بھی آگاہ رکھنا چاہئے جب حکمران ہی کرپشن میں ملوث ہوں گے ٹیکس چوری کریں گے اور منی لانڈرنگ جیسے معاملات میں ملوث ہوں گے تو پھر وہاں پر عام آدمی کیسے ٹیکس ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ اپنے معاملات کو درست کر لے اور قوم سے سچ بولبا شروع کردے حکمران خاندان کا جھوٹ ہی آج اس کو عوامی کٹہیرے میں لے آیا ہے اگر حکمران ٹیکس ادا کرتے اور منی لانڈرنگ جیسے کام نہ کرتے تو آج انہیں عوامی غیض و غضب کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔