سکولوں کے ہیڈز کے تبادلوں کی دھمکیوں نے پریشانیوں میں اضافہ کردیا، رشید احمد

سکولوں کے ہیڈز کے تبادلوں کی دھمکیوں نے پریشانیوں میں اضافہ کردیا، رشید احمد

لاہور(خبرنگار) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر رشید احمد بھٹی، سیکریٹری جنرل سکندر حیات سسرانا ، حسن محمود شاہین ،ڈاکٹر صغیر عالم ،چوہدری فیاض وڑائچ ،چوہدری سکندر ذوالقرنین ،سید حیدرعلی کاظمی،محمدجمشید کمبوہ ، ،قمرالحسن کھرل ، ملک ناصر عباس سمیت دیگر راہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب محکمہ تعلیم سکولز کی طرف سے132مردوخواتین ہیڈزکے دُور دراز تبادلوں کے بعد مزید مردوخواتین ہیڈز کے تبادلوں کی دھمکیوں نے پریشانیوں میں اضافہ اور تعلیمی نظام کومفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ سروں پر لٹکتی ہوئی تبادلوں کی اس تلوار کو نہ ہٹایا گیا تو طلباء کو مذید تعلیمی نُقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ہم وزیر اعلٰی پنجاب، وزیر تعلیم پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ سکولوں کے ہیڈز کے تبادلوں کو فی الفور منسوخ کیا جائے۔

اورآئیندہ کسی بھی ھیڈکا تبادلہ نہ کیا جائے۔ان سروس پروموشن کے سُست عمل کو تیز کیا جائے۔نان سیلری بجٹ اے جی آفس کی بجائے ڈائریکٹ سکول کونسلز کے آکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...