خواجہ سعد رفیق ٹرینوں کے حادثات کی ذمہ داری قبول کرتے مستعفی ہو جائیں، حافظ زبیر

خواجہ سعد رفیق ٹرینوں کے حادثات کی ذمہ داری قبول کرتے مستعفی ہو جائیں، حافظ ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور این اے 120 کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کو اپنے مشورے دینے کی بجائے ٹرینوں کے مسلسل حادثات کی ذمے داری کو قبول کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں جس دن جمہ گوٹھ میں ٹرینوں کے خوفناک تصادم میں بائیس سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں تو اس وقت وزیر ریلوے سپریم کورٹ میں پانامہ زدہ وزیراعظم کی پیشی بھگت رہے تھے اور اس وقت تک انہیں یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ ان کی وزارت میں کس قدر خوفناک حادثہ پیش آگیا ہے۔ وزیر ریلوے ایک ڈرائیور پر ذمے داری ڈال کر خود اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف بیان بازی کرکے اپنی سیاست کو چمکا رہا ہے اور اپنی نوکری پکی کررہا ہے ایسے وزیر ریلوے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سے استعفی لیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...