حکومت تعلیمی اصلاحات کی تیاری سے قبل اساتذہ سے مشاورت کرے،پنجاب ٹیچرز یونین

حکومت تعلیمی اصلاحات کی تیاری سے قبل اساتذہ سے مشاورت کرے،پنجاب ٹیچرز یونین

لاہور(خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی و دیگر نے کہا ہے کہ سپیشل سیکرٹری سکولز کی طرف سے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز ایجوکیشن کو اساتذہ کی معاشرے میں اہمیت کو تسلیم کرنے اور ان کی عزت نفس کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے سے متعلقہ مراسلہ جاری کرنا خوش آئند ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت تعلیمی اصلاحات کی تیاری سے قبل اساتذہ سے مشاورت کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...