حکومت عوام کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،عدنان ہنجرا
لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ حکومت کی گڈ گورنس کا پول کھول دیا کہ حکومت عوام کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے کسی فرد کو معاشرے میں تحفظ حاصل نہیں۔
اور ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، مصنوعات کی عدم دستیابی نے عوام کو ذلیل کر دیا، اور دیگر ضروریاتی زندگی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ماضی گواہ ہے پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کے اقدام کیے جس سے عام آدمی کو ریلیف مل سکیں اور غریب خوشحال ہوں۔
پیپلز پارٹی حکومت نے کافی حد تک لوڈشیڈنگ میں کمی کی گیس کی بندش کو دور کرنے کے لیے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کیا مگر افسوس کہ اس پر ابھی تک کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا اگر سردیوں سے پہلے حکومت یہ منصوبہ مکمل کر لیتی تو گیس کی وافر مقدار میں فراوانی یقینی ہوتی اور عوام کو سردیوں/گرمیوں میں گیس مہیا ہوتی۔ پیپلز پارٹی حکومت پر آئے روز تنقید کرنے والے خود اسی راستے پر گامزن ہے۔ رینٹل پاور پراجیکٹ لگانے کو تیار ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دعوےٰ کرنے والے وزیراعلیٰ پنجاب اب 5 تاریخ تبدیل کر چکے ہیں پہلے 6ماہ پھر ایک سال پھر دو سال پھر تین سال اور اب 5سال کا عوام کو ٹائم دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ووٹ لیتے وقت عوام سے کیے وعدوں کو پور انہیں کر سکے۔ عوام کو گمراہ کر کے ووٹ حاصل کیے اور اپنے وعدے ہوا کی نظر کر دئیے۔ حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں کہ کس طرح چیزوں کو سیٹل کیا جائے۔ عوام آئندہ کسی بھی انتخابات میں سوچ کر ووٹ کا حق استعمال کریں مسائل کا خاتمہ یقینی ہو سکے۔