مکہ پر میزائل حملہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیں، ولی اللہ شاہ

مکہ پر میزائل حملہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیں، ولی اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)علماء و مشائخ ونگ( پنجاب)کے صدر معروف دینی وروحانی شخصیت الحاج پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری نے مین بازار سمن آباد میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودیہ پر میزائل حملہ کی شدید مذمت کی اور اسے عالم کفر کی مسلمانوں دل و ایمان اور عالم اسلام کے محور ومرکز پر حملہ قرار دیا صدر علماء ومشائخ پیر ولی اللہ شاہ نے کہا کہ مکہ پر میزائل حملہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیں اور غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے ۔پوری دنیا کے مسلمان حوثی باغیوں کے سعودیہ پر میزائل حملہ کیخلاف سراپا احتجاج ہیں مسلم حکمران مقامات مقدسہ کے تحفظ کیلئے متحد ہوجائیں اور عالم کفر کی ناپاک سازشوں کو خاک میں ملادیں انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا دفاع مسلمہ امہ پر فرض ہے او آئی سی سعودیہ کے دفاع کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ۔او آئی سی اپنا مشترکہ اجلاس بلاکر حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپنی مشترکہ فوج تشکیل دے


۔نیز انہوں نے حکومت پاکستان اور دیگر مسلم حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودیہ عرب کے دفاع کیلئے اپنے فوجی دستے بھیجیں یہی پوری دنیا کے مسلمانوں کی آواز اور مطالبہ ہے۔کانفرنس سے دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔