پانامہ لیکس شریف فیملی کی کرپشن کا کھلا ثبوت ہے، شیخ علی سعید

پانامہ لیکس شریف فیملی کی کرپشن کا کھلا ثبوت ہے، شیخ علی سعید

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق ممبر کونسل شیخ علی سعید کی جانب سے سابق ممبر سندھ کونسل ڈپٹی جنرل سیکریٹری انسانی حقوق ونگ کراچی سابق صدر پی ایس ایف کراچی فیصل شیخ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ علی سعید فیصل شیخ انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما نصیر احمد، عبد الکریم میو، خواجہ راشد نے کہا کہ پانامہ لیکس شریف فیملی کی کرپشن کا کھلا ثبوت ہے ن لیگ کے تمام وزراء اور مشیر شریف فیملی کی کرپشن بچاؤ مہم میں مصروفِ عمل ہیں حکومت کا کام صرف اور صرف شریف فیملی کو بچانے کی حد تک رہ گیا ہے کنٹرول لائن پر ہندوستان کی جانب سے روزانہ اشتعال انگیز فائرنگ کے نتیجہ میں درجنوں افراد زخمی اور شہید ہو چکے ہیں پاک فوج کے جوان بھارت کو جنگی محاذوں پر منہ توڑ جواب دے رہے ہیں جبکہ نواز شریف اور حکومت نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف سازشوں پر خاموش ہے وزیر دفاع شریف فیملی کی کرپشن کو بچانے کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہے وزیر دفاع ملک کا دفاع کرنے کی بجائے شریف فیملی کی کرپشن کا دفاع کر رہے ہیں۔

ان کو ابھی تک توفیق نہیں ہوئی کہ وہ ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لوحقین کے گھر جا سکیں پاکستان کی تاریخ میں مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں ریلوے کے سب سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں وزیر ریلوے مرنے والوں اور زخمیوں کی عیادت کرنے کی بجائے سپریم کورٹ میں شریف فیملی کی کرپشن کا دفاع کر رہے تھے اور زخمیوں کی عیادت کرنے بارہ گھنٹے بعد پہنچے اور وہاں جا کر بھی زخمیوں کو علاج و معالجہ کی سہولتیں پہنچانے کی بجائے سیاسی پریس کافرنس بلا کر شریف فیملی کی کرپشن بچاؤ مہم میں شامل ہو گئے کیونکہ خوجہ سعد رفیق کو پتہ ہے کہ کرپشن کے خلاف مقدمات شروع ہونے سے’ پرائز بانڈ ‘ کرپشن کے بھی کیس کھل جائیں گے اور لوہاری سے ڈیفینس تک کا سارا حساب دینا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...