آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے،مولانا عزیزالرحمن

آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے،مولانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن ،مولانا عبدالنعیم ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا خالدعابدنے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے ، زندگی کے آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے ۔

علماء کرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے بنیاد کے بغیر کو ئی بھی عمارت قائم نہیں رہ سکتی اس لیے انگریز سامراج نے عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں کر تے ہو ئے جھوٹے مدعی نبوت کو کھڑا کیا تا کہ مسلمانوں کا دربار رسالت ماٰب ﷺسے رشتہ کمزور کر دیا جا ئے اور اسلام کی عظیم الشان عمارت کو منہدم کر دیا جائے ۔اکابرین کی جدوجہد کی بدولت اللہ تعالی نے مسلمانوں کے ایمان کو محفوظ رکھا اور انگریز کی سازش کو ناکام بنایا ۔انہوں نے کہا اکابرین امت کی جدوجہد کی بدولت پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا اب ہم سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ ہم اخلاص کے ساتھ دینی اعمال میں سر گرم ہوں اور نمود و نمائش سے احتراز کر تے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کریں ۔