عوام نے دوبارہ دھرنا دینے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، چودھری علی عدنان

عوام نے دوبارہ دھرنا دینے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، چودھری علی عدنان

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے ممبر مشاورتی کونسل چوہدری علی عدنان نے کہا ہے کہ عوام نے دوبارہ دھرنادینے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔جبکہ وزیر اعظم نوازشریف پانامہ لیکس میں سرخرہوکرپاکستان میں عوامی ترقیاتی کاموں اور سی پیک منصوبے کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیاہے۔اپوزیشن کی جانب سے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے پر عوام نے انکی دھرنا سیاست کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو شالیمار ہاؤسنگ سکیم میں واقع آفس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے جس نے پاکستان بھر میں عوام کو خوشحالی اور ترقی کے لئے بے شمار بدوتفریق ترقیاتی منصوبے شروع کرتے ہیں بہترین معاشی پالیسوں کے باعث ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں۔اور عالمی اداروں نے ملک میں جاری معاشی پالیسیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...