ارمینا رانا خان کی یوکے میں ہونے والے ایشئین میڈیا ایوارڈ میں شرکت

ارمینا رانا خان کی یوکے میں ہونے والے ایشئین میڈیا ایوارڈ میں شرکت

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ارمینا رانا خان نے یوکے میں ہونے والے ایشئین میڈیا ایوارڈ میں شرکت کی جس میں دنیا بھر سے ہوئی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی ۔اس بارے میں ارمینا خان نے بتایا کہ میرا یہ تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ پاکستان کی طرح یوکے میں بھی میری فلم’’جانان‘‘کو بہت پسندکیاگیا اور اس فلم نے بالی وڈ کی فلموں کے مقابلے میں بہت اچھا بزنس کیا جو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے خوش آئند بات ہے۔ارمینا خان نے مزید کہا کہ ان دنوں نجی ٹی وی سے میری ایک سیریل’’بن روئے‘‘نشرکی جارہی ہے جسے شائقین اگرچہ پہلے فلم کی صورت میں دیکھ چکے ہیں لیکن اب اس ڈرامے کو بھی بہت پسندکیا جارہا ہے۔

مزید : کلچر


loading...