ماڈل ماہم مرزا نے اعلی معیار کی فلم بنانے کا اعلان کر دیا

ماڈل ماہم مرزا نے اعلی معیار کی فلم بنانے کا اعلان کر دیا

لاہور(آن لائن) اداکارہ وماڈل ماہم مرزانے کہا ہے کہ بہت جلد خود بھی انڈسٹری کے لئے اعلی معیار کی فلم بناؤں گی‘ جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچا یاجاسکتا ہے ۔اپنے ایک انٹرو یو میں ماہم مرزا نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات کو قریب سے دیکھتی رہتی ہوں بہت جلد خود بھی انڈسٹری کے لئے اعلی معیار کی فلم بناؤں گی۔انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف ہیں اور میری کوشش ہے جہاں تک ممکن ہوسکے انڈسڑی کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کر وں ۔

مزید : کلچر


loading...