اب پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ‘نر ما

اب پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ‘نر ما
 اب پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ‘نر ما

  


لاہور(آن لائن) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کو زوال آچکا ،اب پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ،گھریلو مصروفیات کے باعث فی الحال شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی ہے بہت جلد واپسی ہو گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اناڑی اور جاہل پروڈیوسروں نے پنجابی فلموں میں فحاشی کو پرموٹ کر کے انڈسٹری کو بدنام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ‘سینما گھروں کو بھی گرا کر شاپنگ پلازوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس کے باعث کوئی نیا فنانسر فلم بنانے کی ہمت نہیں کرتا ۔

مزید : کلچر


loading...