فیض انٹرنیشنل فیسٹیول18نومبرسے الحمرا لاہور میں شروع ہوگا

فیض انٹرنیشنل فیسٹیول18نومبرسے الحمرا لاہور میں شروع ہوگا

لاہور(فلم رپورٹر) فیض انٹرنیشنل فیسٹیول 18نومبر سے الحمرا لاہور میں شروع ہوگا جو تین دن جاری رہے تاہم اس بار کشیدگی کے باعث فیسٹیول میں بھارت سے کوئی فنکار شرکت نہیں کرے گا۔ذرائع نے بتایا ہے نصیرالدین شاہ نے فیسٹیول میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔تین روز جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں مختلف موضوعات پر مباحثے،ڈرامے اور شوپیش کئے جائیں گے جن میں ملک کے نامور فنکار شرکت کریں گے ۔پہلے روز اجوکاتھیٹرکا ڈرامہ’’انہی ماں داسفنہ‘‘ پیش کیا جائے گا جبکہ احمدندیم قاسمی اور سبط حسن پر مضامین پڑھے جائیں گے۔اس کے علاوہ پاورآف فلم میں مہرین جبار،سرمدسلطان اور میرا ہاشمی اظہارخیال کریں گے۔ ٹیلی ویژن اور فلموں میں کام کرنے والی خواتین بارے ایک مباحثہ بھی ہوگا جس میں نادیہ جمیل،ثمینہ پیرزادہ،سمعیہ ممتازاور نویدشہزاد اور سیمی راحیل سمیت دیگر لوگ اظہار خیال کریں گے۔

مزید : کلچر


loading...