ٹی وی اور سٹیج کے باصلاحیت اداکاروں کو آگے لانا چاہیے ،نداملک

ٹی وی اور سٹیج کے باصلاحیت اداکاروں کو آگے لانا چاہیے ،نداملک

لاہور(اے این این)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ ندا ملک نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کوئی بحران کا شکار نہیں آج بھی بحران کے دور میں معیاری اور موضوع پر مبنی فلمیں بن رہی ہیں فلم انڈسٹری پر عارضی طور پر زوال ضرور آیا تھا لیکن اب دوبارہ فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم کے تمام شعبوں میں نئے لوگوں کو مواقع ملنے چاہیے اور خاص طور پر اداکاری کے میدان میں ٹی وی اور سٹیج کے باصلاحیت اداکاروں کو آگے لانا چاہیے تاکہ انڈسٹری میں نئے اداکاروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے این این‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اداکارہ ندا ملک نے کہا کہ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں نئے اداکاروں کو متعارف کروانے کا رحجان عام ہے جبکہ اس کے مقابلے میں لالی ووڈ میں پرانے اداکاروں سے ہی کام چلایا جا رہا ہے۔

جب تک نوجوان نسل کو آگے آنے کا موقع نہیں ملتا انڈسٹری کی بحالی میں اتنی ہی مشکلات پیش آئیں گی۔

مزید : کلچر


loading...